نئی دہلی /کاٹھمنڈو،2جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مشرقی نیپال میں آج ریکٹر سکیل پر 5.1شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔قومی زلزلے سائنس سینٹر (این ایس ای)کے مطابق زلزلے کا مرکز جنوب مشرقی نیپال کے اوکھل ڈنھگا ضلع کے بجتور بگینچا میں تھا۔دی ہمالین ٹائمز کی خبر کے مطابق، زلزلے کے جھٹکے آج صبح 7:43پر محسوس کئے گئے،زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگ گھبرا کر اپنے گھروں سے باہر بھاگے اور افرا تفری مچ گئی، تاہم، کسی جان و مال کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔بنگلہ دیش کے شمال مشرقی سلہٹ علاقے میں بھی آج ریکٹر سکیل پر 4.7شدت کے زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔این ایس ای کی نے 2015کے گورکھا زلزلے کے بعد کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے۔زلزلے کے جھٹکے ارد گرد کے اضلاع اور کھٹمنڈو وادی میں بھی محسوس کئے گئے۔اگرچہ نیپال کے ساتھ ساتھ میانمار (برما)میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔شیلانگ کے علاقائی موسم سائنسی مرکز کے افسر نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے صبح 10.57بجے محسوس کئے گئے اور افسر نے بتایا کہ اس زلزلے کا مرکز میانمار۔ہند سرحد رہا۔شمال مشرق کی سات ریاستوں آسام، میگھالیہ، میزورم، تریپورہ، ناگالینڈ، اروناچل پردیش اور منی پور کو دنیا کے 6 بڑے زلزلے مبنی علاقوں میں شمار کیا جاتا ہے۔آپ کو یاد ہوگا کہ سال 2015اپریل میں 7.8شدت کے زلزلے میں قریب 9000افراد ہلاک ہو گئے تھے اور 22000افراد زخمی ہو گئے تھے۔وہیں اسی سال فروری میں بھی نیپال میں دو زلزلے آئے تھے اور اس میں سے ایک زلزلہ کا جھٹکا دارالحکومت کاٹھمنڈو وادی میں بھی محسوس کیا گیا۔